کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 994
(264) ڈھول یا موسیقی کے آلات بجانے والے کی مدد کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا ڈھول آلات موسیقی بجانے والے کی مد د کی جائے۔ان کو خیرات وغیرہ دیناجائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حتی المقدور صدقہ خیرات متشرع لوگوں کو دینا چاہیے۔قرآن مجید میں ہے: ﴿وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدوٰنِ...٢﴾... سورة المائدة ‘‘اورنیکی اورپرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مددکیا کرواورگناہ  اورظلم کی باتوں میں مددنہ کیا کرو۔’’ اور حدیث میں ہے: '' لا  یاکل طعامک الا تقی ’’ (صححہ الحاکم  ووافقہ الذہبی وحسنہ الالبانی صحیح ابی دائود کتاب الادب باب من یومر ان  یجالس -٤٨٣٢) الترمذی (٢٥١٩) الحاکم (٤/١٢٨) المشکواة (5018)’’تیرا کھانا پرہیز گارہی کھائے۔'' ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص566