کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 972
(578) گانا سننے کا حکم
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
گانا بجانا ریڈیو ٹی وی یا ٹیپ ریکا رڈ پر سننے کے با ر ے میں کیا حکم ہے ؟جہاں تک میں سوچتا ہوں جس چیز کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند نہیں کر تے اس کو شیطا ن پسند کرتا ہے تو نا دا نستگی میں ہم شیطان کو خوش کرتے ہیں جو اس کی عبا دت ہو تی ہے تو کیا یہ شر ک ہی کی کو ئی قسم تو نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
بلاشبہ اتباع ھوٰی (خواہش کی پیروی کر نا ) شر ک کی اقسا م سے ہے قرآن میں ہے۔
﴿أَرَءَیتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلـٰہَہُ ہَویٰہُ...﴿٤٣﴾... سورة الفرقان
"کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خوا ہش کو معبود بنا رکھا ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص856