کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 920
(133) رسائل و جرائد میں غیر محرم عورتوں کی تصاویر دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ رسائل و جرائد اور دیگر چیزوں میں خواتین کی تصوریریں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ (غیرمحرم) عورتوں کے چہروں کی طرف دیکھے یا ان کے قابل ستر اعضاء دیکھے نہ تو رسائل میں اور نہ ہی کسی اور چیزمیں کیونکہ یہ عمل فتنہ کے اسباب میں سے ہے،بلکہ مسلمان پر تو واجب ہے کہ وہ ان شرعی دلائل کو مد نظررکھتے ہوئے اپنی نظریں جھکائے رکھے جن میں اس عمل سے منع کیا گیا ہے۔ (شیخ ابن باز ) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ نکاح و طلاق ص196