کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 824
سر کے بال کس طرح بنوائے جائیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ عام حالات میں سر کے بال کس طرح بنوانے چاہیں؟ غیر مسلموں کی مشابہت کے علاوہ شریعت میں کن کن امور سے بچنے اور کن کن امور کو کرنے کا حکم دیا ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سر کے بالوں کے سٹائل کے حوالے سے کوئی نص صریح تو موجود نہیں ہے ،ہاں البتہ شریعت کے عمومی دلائل کو سامنے رکھ کر آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کفار کے مشابہ نہ ہوں ،اور مرد کے بال عورتوں کے اور عورتوں کے بال مردوں کے مشابہ بھی نہ ہوں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی