کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 820
عطر لگانے کا مسنون طریقہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
عطر کے استعما ل میں سنت کیا ہے ؟ افتو نا ما جو رین ۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
صحیح بخا ری ( 2؍ 878 ) میں ثا بت ہے انس سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خو شبو رد نہیں فر ما تے تھے ۔جیسے کہ المشکاۃ ( 1؍ 260 ) میں ہے ۔
اور مسلم نے اپنی صحیح ( 2؍ 239 ) میں ابو ہریر ہ سے رو ایت کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :
‘‘ تین چیزیں رد نہ کیجا ئیں : تکیے ، تیل ، اور دو دھ ۔ اس کی سند حسن ہے اور تیل سے مر اد خو شبو ہے ۔
یہ ابو داؤد نے ( 2؍222) میں اور احمد نے ( 2؍ 32) میں روایت کیا ہے اور الصحیحہ ( 2؍ 183 ) میں بھی ہے ۔
اور حدیث میں ہے : ‘‘ چا ر چیزیں رسولو ں کی سنت میں سے ہیں : 1۔ حیاء ۔ 2۔ عطر لگا نا ۔ 3۔ مسو اک کرنا ۔ 4۔ نکا ح کرنا ۔
اسے ترمذی نے روایت کیا ۔ اور المشکا ۃ ( 1؍44) میں ہے ۔
یہی وجہ ہےکہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطر بہت لگا یا کرتے تھے اورآ پ عطر کو بےحد پسند فرما تے تھے ۔ رہی استعما ل کی کیفیت تو یہ میں نے کسی حدیث میں نہیں دیکھی سو ائے اس حد یث کے جو مسلم ( 1؍378) میں اور بخاری ( 1؍41) میں آئی ہے ۔ ‘‘ باب جوخو شبو لگا کر نہا لے اور خو شبو کا اثر باقی رہ جائے ’’ ۔
عا ئشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں : گو یا کہ میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ما نگ میں خو شبو کی چمک دیکھ رہی ہو ں اور آپ احرام باندھے ہو ئے تھے ۔ اور امام بخا ری ( 2؍ 877) میں لائے ہیں اور کہا ہے : ‘‘ باب ہے سر اور داڑھی میں خوشبو کا ’’ ۔
عا ئشہ رضی اللہ عنہا سے رو ایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں جو اچھی خو شبو ہمیں ملتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگا تی اس خو شبو کی چمک آ پ کے سر اور داڑھی میں ہو تی ۔
یہ احا دیث دلالت کر رہی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عطر سر اور داڑھی میں استعما ل کرتے تھے اور امہا ت المو منین رضی اللہ عنہن سے ثابت ہے کہ وہ عطر کا استعما ل اپنے رخسار وں پر کر تی تھیں ۔ جیسے کہ بخا ری ( 2؍803 ) میں زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت آ ئی ہےوہ کہتی ہےکہ ‘‘ میں داخل ہو ئی ام حبیبہ زو ج النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جب ان کے والد ابو سفیان بن حرب فو ت ہو ئے تو انہو ں نے زردرنگت والی خو شبو منگوائی خلوق تھی یا کو ئی اور تو اس سے لڑکی کو لگایا پھر اپنے چہر ے کے دونو ں طر ف مل لیا ۔ الحدیث ۔
اور امام بخا ری نے ( 2؍ 877 ) میں کہا ہے : ‘‘ باب عورت کا اپنے خا وند کو اپنے ہا تھ سے خو شبو لگانا ’’ ۔
عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہا تھ سے خو شبو لگا ئی ، احر ام با ندھتے و قت اور منیٰ میں طواف افا ضہ سےپہلے ۔
تو یہ احا دیث استعما ل عطر کی کیفیت پر دلالت کرتی ہے جس کیفیت سے آ پ استعما ل کرنا چاہیں اس کے جو از کے سا تھ ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ الدین الخالص
ج1ص429