کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 817
عطریات میں الکحل کا استعمال اور پھر اسے کپڑوں پر لگانا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
یہ جو عطروں میں الکحل استعمال ہوتی ہے جنہیں کپڑو ں پر لگایا جاتا ؟ کیا ان کپڑ وں میں نماز درست ہے ؟اخوکم نورالحق۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ مسئلہ شراب کے طاہر و نجس ہونے پر مبنی ہے راجح بات یہی ہے کہ شراب کتاب و سنت اور اجماع امت سے حرام ہے اور اس کی نجاست معنوی ہے حسی نہیں کیونکہ اس کے نجس ہونے پر کوئی دلیل نہیں تو حرام اور پاک ہو اور حرام پلید نہیں ہوا کرتا ۔
یہی قول ربیعہ بن ابی عبد الرحمان المعروف (ربیعہ الرای) کا ہے تہذیب میں ہے
کہ نہوں نے بعض صحابہ او ر اکابر تابعین کو پایا ہے اور یہ مدینہ میں صاحب فتویٰ تھے۔مدینہ کے بہت سے لوگ ان کے پاس اکتساب علم کے لیے بیٹھتے تھے ۔ ان کی مجلس میں چالیس پگڑ ی پوش بیٹھتے تھے ۔ امام مالک نے انہی سے اخذ کیا ہے ۔یہی لیث بن سعد مصری الفقیہ نے کہا ہے جو مشہور امام ہیں ان کی فضیلت کا اعتراف بڑے ائمہ نے کیا جن میں امام مالک بھی شامل ہیں انہوں نے ان کی طرف لکھے ہوئے ایک خط میں اس کا اعتراف کیا ہے ۔بلکہ امام شافعی کہتے ہیں کہ لیث مالک سے بڑے فقیہ ہیں لیکن ان کے شاگر ان کے ساتھ قائم نہیں رہ سکے ۔
ابن بکیر کہتے ہبں لیثمالک سے بڑے فقیہ ہیں لیکن حصہ امام مالک کہ ہے۔امام شافعی کے شاگرد اسماعیل بن یحییٰ المزنی نے بھی یہی کہا ہے ۔ اور امام شافعی کی طرف منسوب مجتہد امام ہے جیسے کہ امام نووی نے المجموع (1؍72) میں کہا ہے ۔
اور ان کے علاوہ کثیر متاخرین بغدادیوں کا یہی خیال ہے کہ شراب پاک ہے ’حرام تو اس کا پینا ہے ‘ جیسے تفسیر القرطبی (6؍88) میں ہے ۔اور یہی راجح ہے ‘کیو نکہ ہم ذکر کر چکے کہ اشیاء میں اصل طہارت ہوتی ہے ‘ جب تک کوئی مانع نہ ہو ‘اور معارض دلیل موجود نہ ہو ۔مراجعہ کریں تمام المنہ(54) اکثر علماء شراب کی نجاست کے قائل ہیں لیکن دلیل کے اعتبار سے قول اول راجح ہے ۔لیکن اگر کوئی اپنے دین ‘ اپنی عزت کو بچانے کے لیے احتیاط کرتا ہے تو اور بات ہے اور الکحل کا بوقت ضرورت زخموں میں استعمال جائز ہے کیونکہ مشتبہ کا اشتبا ہی حکم بوقت ضروت زائل ہو جاتا ہے۔
شراب کے حسی طو ر پر پاک ہونے کی دلیل متعدد اشیاء ہیں:
1:اللہ تعالی ٰ نے سورۃ المائدہ میں اس کےساتھ رجس کی قید لگاتے ہوئے فرمایا:
تو یہ عمل رجس ہے عینی اور ذاتی رجس نہیں:
﴿رِجسٌ مِن عَمَلِ الشَّیطـٰنِ ...٩٠﴾...سورة المائدہ
دلیل اللہ تعالی ٰ کا یہ فرمان ہے :
﴿إِنَّمَا الخَمرُ وَالمَیسِرُ وَالأَنصابُ وَالأَزلـٰمُ ...٩٠﴾...سورة المائدہ
اور یہ معلوم ہے کہ جوا ’تھان اور تیر حسی طور پر نجس نہیں ‘یہ چاروں ایک ہی صورت میں اکٹھے بیان کئے گیے ہیں تو قائدہ یہی ہے کہ یہ سب اس صفت میں متفق ہیں ۔ جب باقی تین کی نجاست معنوی ہے تو اسی طرح شراب کی نجاست بھی معنوی نجاست ہے کیو نکہ یہ شیطانی عمل ہے ۔
2)۔یہ ثابت ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو مسلمانوں نے اسے بازاروں میں بہا دیا اگر یہ پلید ہوتی تو اس کا بازارں میں بہانا جائز نہ ہوتا کیو نکہ یہ بازاروں کو نجاست سے ملوث کرنا ہوا اور یہ جائز نہیں۔
(3)۔جب شراب حرام ہوئی تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بر تنوں کے اس سے دھونے کا ضرور حکم فرما تے ‘جس طرح کہ آپ نے گھر یلو گدھوں کے گوشت کی حرمت کے وقت برتنوں کو اس سے دھونے کا حکم دیا تھا۔
(4)۔صحیح مسلم میں ثابت ہے کہ ایک شخص شراب کی مشک لے کر آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا ‘تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :تمہیں معلوم نہیں کہ شراب حرام ہو چکی ۔‘‘پھر ایک شخص نے اس کے ساتھ سرگوشی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :تم نے کیا کہا ؟اس نے کہا کہ میں نے اسے بیچ دینے کا کہا ‘تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی ٰ جب کوئی چیز حرام فرماتا ہے تو اس کی قیمت بھی حرام فرما دیتا ہے ‘‘تو اس شخص نے مشک کا منہ پکڑ کر ساری شراب بہادی ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مشک کو شراب سے دھونے کا حکم نہیں دیا اور نہ ہی اسے وہاں بہانے سے روکا ‘تو دلیل ہے کہ شراب حسی طور پر پلید نہیں ۔اگر حسی طور پر پلید ہوتی ‘آپ اسے وہاں بہانے سے روکتے اور دھونے کا حکم بھی فرماتے۔
(5)۔اصل اشیاء میں طہارت ہوتی ہے ‘یہاں تک کہ ایسی کوئی راضح دلیل مل جائے
جس سے اس چیز کی نجاست پر دلالت ہوتی ہو۔جب کسی چیز کی نجاست کےلیے دلیل نہ ہو ‘تو وہاں اصل یہی ہے وہ پاک ہے ‘لیکن یہ معنوی اور علمی اعتبار سے خبیث ہے اور کسی چیز کے حرام ہونے سے اس کا نجس ہونا لازم نہیں آتا۔آپ دیکھتے نہیں زہر حرام ہے لیکن پلید نہیں ہے ‘ساری نجس اشیاء حرام ہیں لیکن ساری حرام نجس نہیں ہیں۔
اس بنا ءپر ہم کہتے ہیں کہ کولو نیا اور اس کی مشابہ چیزیں پلید نہیں ہیں کیونکہ خمر ذاتی طور پر پلید نہیں اس قول کے مطابق جس کے ہم نے دلائل ذکر کر دئے تو کولو نیا اس جیسی چیزیں نجس نہیں ہیں جب پلید نہیں تو کپڑوں کا اس سے پاک کرنا واجب نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ الدین الخالص
ج1ص335