کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 808
(595) مردوں کا زنجیریں پہننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض مرد حضرات زنجیریں پہن لیتے ہیں ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زیب و زینت کے لیے زنجیر پہننا حرام ہے کیونکہ یہ عورتوں کی عادات وخصائل میں سے ہے ، جس کی وجہ سے زنجیریں پہننے میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے اور اگر زنجیریں سونے کی بنی ہوئی ہوں تو پھر حرمت اور گناہ میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس صورت میں یہ مرد کے لیے دو وجہ سے حرام ہیں ، ایک تو اس وجہ سے کہ یہ سونے کی بنی ہوتی ہے اور دوسرے اس وجہ سے کہ اس میں عوتوں کے ساتھ مشابہت ہے اور اگر ان میں کسی حیوان یا انسان کی تصویر ہو تو پھر ان کی قباحت میں اور بھی اضافہ ہوجاتاہے اوراس سے بڑھ کر خبیث اور ناپاک صورت یہ ہوگی کہ ان میں صلیب کانشان بنا ہو تو یہ حرام ہے حتیٰ کہ اگر زیورات پر کسی انسان یا حیوان یا پرندے یا صلیت وغیرہ کی تصویر بنی ہو تو ا ن کا استعمال مردوں اور عورتوں سب کے لیے حرام ہے کیونکہ ان میں سے کسی کے لیے بھی کوئی ایسی چیز پہننی جائز نہیں ہے ،جس میں کسی انسان یا حیوان یا صلیب وغیرہ کی تصویر ہو ۔ واللہ اعلم ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص454