کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 754
داڑھی منڈانے کے متعلق حدیث شریف میں کیا حکم ہے؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
داڑھی منڈانے کے متعلق حدیث شریف میں کیا حکم ہے۔ ؟ (انجمن نصرۃ الاسلام بنگلور لشکر)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
داڑھی رکھنا انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے۔ قرآن مجید میں حضرت ہارون علیہ السلام کی داڑھی کا ثبوت ملتا ہے۔ لَا تَأْخُذْ بِلِحْیَتِی۔ اورحدیثوں میں داڑھی رکھنے کا حکم بکثرت ملتاہے۔ اورقانون قدرت ا س کے رکھنے کی تائید کرتا ہے۔ (26 جمادی الاول 37 ہجری)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 72