کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 732
داڑھی رکھ کر تین چار سال بعد استرے سے منڈا دیتا ہے
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین دریں مسئلہ کہ ایک مسلمان بچہ داڑھی رکھ کر تین چار سال بعد استرے سے منڈا دیتا ہے از روئے قرآن وحدیث کتنے بڑے گناہ کا مرتکب ہوا اس کے بارے میں شریعت محمدی کیا کہتی ہے ؟ عبدالرشید رشدی
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
داڑھی کٹانا ، کاٹنا ، منڈانا اور مونڈنا ناجائز ہے خواہ رکھنے کے بعد ہو خواہ پہلے دونوں صورتوں میں گناہ ہے کیونکہ یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان {أَعْفُوْا اللُّحٰی} کے مخالف ومنافی ہے قرآن مجید میں ہے {ومَنْ یَّعْصِ اﷲَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہٗ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا وَلَہٗ عذَابٌ مُّہِیْنٌ}1 [اور جو نافرمانی کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور پار کرے اس کی حدوں کو داخل کرے گا اس کو آگ میں ہمیشہ رہے گا اس میں اور واسطے اس کے عذاب ہے ذلت والا] واللہ اعلم ۱۲/۵/۱۴۱۸ہـ
1 [النساء ۱۴ پ۴]
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 523