کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 720
داڑھی رکھنا فرض ہے مجھے اس سے کوئی اختلاف نہیں..الخ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
آپ نے ایک تحریر دی تھی جس میں لکھا تھا کہ داڑھی رکھنا فرض ہے مجھے اس سے کوئی اختلاف نہیں۔ لیکن کسی ایک عالم نے سوال کیا ہے کہ نماز پڑھنی بھی فرض ہے اور داڑھی رکھنا بھی فرض ہے اب بتائیں کہ ان دونوں فرضوں میں کوئی فرق ہے یا کہ نہیں الگ الگ بیان کریں تاکہ مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو جائے ۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
داڑھی رکھنا فرض ہے جو شخص اپنی یا کسی کی داڑھی منڈانے یا کٹانے پر خوش ہو اس کو دل سے برا نہ جانے وہ ایمان سے خارج ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں اَضْعَفُ الْاِیْمَانِ بھی نہیں ہاں نماز اسلام کے ارکان میں شامل ہے اس کا تارک ایماندار نہیں {بَیْنَ الْعَبْدِ وَالْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلاَۃِ} ۹/۸/۱۴۰۵ہـ
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 517