کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 718
داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
(۱) داڑھی رکھنا فرض ہے یا کہ نہیں ؟ اگر فرض ہے تو قرآن وحدیث سے دلیل لکھیں ؟
(۲) کیا داڑھی کا تارک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے یا کہ نہیں اگر کبیرہ گناہ کرتا ہے تو اس کی بھی دلیل قرآن وحدیث سے لکھیں ؟
حمد اسحاق جی ٹی روڈ گوجرانوالہ25/11/85
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
بخاری ومسلم میں داڑھی رکھنے کا حکم نبوی {اَعْفُوْا اللِّحٰی} 1 موجود ہے اور اللہ تعالیٰ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا فرض ہوتا ہے قرآن مجید میں ہے {وَمَا کَانَ لِمُوْمِنٍ وَّلاَ مُؤْمِنَۃٍ} الخ لہٰذا داڑھی رکھنا فرض ہے اور داڑھی رکھنے کے حکم نبوی کے ندب پر محمول ہونے کی کوئی دلیل کتاب وسنت میں موجود نہیں ۔۱۲ربیع الاول ۱۴۰۶ہـ
1[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب إعفاء اللحی]
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 515