کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 713
کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟ ۔۔۔محمد طارق شاہد حافظ آباد 19/3/86
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : {اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاﷲِ الْمُصَوِّرُوْنَ}1 [بے شک اللہ کے ہاں لوگوں میں شدید ترین عذاب والے تصویریں بنانے والے ہوں گے] لہٰذا کسی جاندار ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا طبع کرنا درست نہیں ۔ ۱۵رجب۱۴۰۶ہـ
1 صحیح بخاری جلد دوم کتاب اللباس باب عذاب المصورین یوم القیامۃ صفحہ ۸۸۰2[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب عذاب المصورین یوم القیامۃ]
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 513