کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 685
تصویر کا کیا حکم ہے پیسوں اور کارڈ پر لگنے والی تصویر..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تصویر کا کیا حکم ہے پیسوں اور کارڈ پر لگنے والی تصویر اگر جیب میں ہو تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟  )محمد شکیل ، فورٹ عباس(  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ذی روح چیز کی تصویر حرام و ناجائز ہے۔ نماز میں تصویر یا تصویر والے کی عبادت و پوجا نہ ہورہی ہو تو نماز ہوجاتی ہے۔                                                    ۱۲، ۱۰، ۱۴۲۱ھ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 772