کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 648
لباس کی منع صورت
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
نماز میں لباس پہننے کی کون سی صورت منع ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
نماز میں اس طرح بُکل مارنا منع ہے کہ ہاتھ باہر نکالنے مشکل ہوں اس طرح کی بُکل مارنے کو اشتمال صماء کہتے ہیں۔ پاجانہ کے پانچے چڑھانا، آستین چڑھانا، کرتہ کا دائرہ اٹھا کرکے تہ بند کی ڈب میں یا پاجامہ کے نیفہ میں۔ تہ بندکے نیچے لنگوٹی باندھنا یا عورت کا اپنےجوڑہ (چٹیا) کو اکٹھا کرکے باندھنا اس قسم کی سب صورتیں منع ہیں۔ اس طرح کپڑے کا لٹکانا بھی منع ہے یعنی کندھوں یا سر پر کپڑا ڈال کر اس کو دو طرف لٹکا ہوا چھوڑ دینا منع ہے۔
وباللہ التوفیق
فتاویٰ اہلحدیث
ستر کا بیان، ج1ص293