کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 644
کھیل خود کھیلنا یا دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا کوئی کھیل خود کھیلنا یا دیکھنا یا ریڈیو پر سننا یا ٹی وی پر دیکھنا (قطعی) حرام ہے، (یا کسی حد تک) جائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حرام اور حلال کا اختیار اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، ہمارا کام یہ ہے کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات دوسروں تک پہنچائیں، جس مسئلہ میں نص صریح ہمیں معلوم نہیں ہے وہاں نصوص کے عموم سے استدلال کرکے قضیہ معینہ میں وقت یو عارضی فیصلہ کر دیتے ہیں۔ والعلم عند اللہ عزوجل سابقہ جواب کی رو سے فضول اور مضر کھیل دیکھنا ناجائز اور ممنوع ہیں۔  ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2ص508