کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 643
کھیل تماشا دیکھنا شرعاً کیسا ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کسی جگہ پر حقیقی طور پر کوئی کھیل تماشا دیکھنا شرعی طور پر کیا حیثیت رکھتا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جہادی یا جائز کھیلوں میں اگر درج بالا قباحتیں نہ ہوں تو ان میں شریک ہونا اور دیکھنا جائز ہے جیسا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حبشیوں کا کھیل دیکھا تھا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2ص507