کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 64
(107) غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض مرد بعض ایسی قریبی عورتوں سے بھی مصافحہ کرتے ہیں جو محرم نہیں ہوتیں بلکہ وہ رشتے دار یا پڑوسی ہوتی ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور کیا عورت کے لئے پردے کے لئے ہاتھ پر کپڑے کا ٹکڑا رکھ لینا کافی ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مرد کے لئے کسی اجنبی عورت سے مصافحہ کرنا جائز نہیں، خواہ اس نے بوقت مصافحہ اپنے ہاتھ پر کپڑا ہی کیوں نہ لپیٹ رکھا ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص88