کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 626
کرکٹ ۔ فٹ بال۔ کبڈی۔ ہاکی۔ ٹینس وغیرہ کی شرعی حیثیت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کرکٹ ۔ فٹ بال۔ کبڈی۔ ہاکی۔ ٹینس وغیرہ کھیل کھیلنا شروع میں جائز ہیں یا نہیں اگر منع ہیں تو کیوں؟ فقط والسلام۔ (محمد عبد القیوم انصاری۔ ڈہڑی)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ سب کرتب جسمانی صحت کےلئے ہیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ ولجسدک علیک حق جسم کا بھی تجھ پر حق ہے۔  اس حدیث کے ماتحت سب جسمانی ورزشیں جائز ہیں۔ واللہ اعلم۔ (16ذی الحجہ 1337ہجری)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 74