کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 62
(104) مختلف ذرائع ابلاغ میں عورتوں کی طرف دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مردوں کا ان اداکار یا گلوکار عورتوں کے چہروں اور جسموں کی طرف دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یا سینما یا ویڈیو پر نظر آتی ہیں یا کاغذ پر طبع ہوتی ہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان تصویروں کو دیکھنا حرام ہے کیونکہ یہ فتنے میں مبتلا کرتی ہیں اور سورہ نور کی حسب ذیل آیت کریمہ: ﴿قُل لِلمُؤمِنینَ یَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌ہِم وَیَحفَظوا فُر‌وجَہُم ۚ ذ‌ٰلِکَ أَزکیٰ لَہُم ۗ إِنَّ اللَّہَ خَبیرٌ‌ بِما یَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور ’’ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور (اور) جو یہ کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے خبردار ہے۔‘‘ میں جو حکم بیان کیا گیا ہے یہ عام ہے اور خواتین کی تصویروں کے لئے بھی خواہ وہ تصویریں کاغذ پر ہوں یا ٹیلی ویژن وغیرہ کی سکرین پر۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص87