کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 577
کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں دالنا جائز ہے؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
بعض لوگ بچے ہوئے کھانے کو کارٹون وغیرہ میں ڈال کر سڑک پر رکھ دیتے ہیں تاکہ جانورکھالیں مگر جب صفائی کرنے والے آتے ہیں تووہ اسے اٹھا کر کوڑا کرکٹ میں ڈال دیتے ہیں سوال یہ ہے کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں ڈالنا جائز ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
واجب یہ ہے کہ کھانا کھانے کے لئے فقیروں کو دے دیا جائے ،اوراگر فقیر موجود نہ ہوں تواسے دور کسی ایسی جگہ رکھ دیا جائے جہاں اس کی بے حرمتی نہ ہو اوراسے جانور کھا لیں اوراگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے کارٹون یا لفافوں وغیرہ میں ڈال دیا جائے اوربلدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے عملہ صفائی کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ ان لفافوں وغیرہ کو صاف جگہوں پر رکھ دیں تاکہ جانور کھالیں یا لوگ اپنے جانوروں کو کھلانے کے لئے لے لیں اوراس طرح کھانے کو بے حرمتی اورضیاع سے بچایاجاسکتا ہے۔
مقالات وفتاویٰ ابن باز
صفحہ 419