کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 571
اولیاء اللہ کے نام پر کوئی زمین سرکار سے ملی ہے..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اولیاء اللہ کے نام پر کوئی زمین سرکار سے ملی ہے۔ اورہر سال کچھ نہ کچھ غلہ آتا ہے۔ تو اس میں سے کھانے کے لئے کیا حکم ہے۔ ؟ مدلل جواب فرمائیں۔ ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ زمین اگر کسی ولی یا قبر کے نام پر وقف ہے۔ تو بحکم ماحل لغیر اللہ بہ حرام ہے۔ اوراگر آنے جانے(1) والوں کے فائدے کےلئے وقف ہے۔ تو متولی یا محافظ اپنی خدمت کاعوض لے سکتا ہے۔ (اہلحدیث امرتسر ص13 ۔ 18مئی 1934ء) ------------------------------------ 1۔ آنے جانے والوں کو حدیث رسول لاتشد الرحال الخ بھی ملحوظ رکھنی چاہیے۔ فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 568