کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 566
کچھوے کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کچھوے کا کھانا جائز ہے یا نہیں۔ یہ حلال ہے یا حرام مفصل جواب دیں۔ ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کچھوا حلال ہے۔ بحکم قرآن مجید قُل لَّا أَجِدُ فِی مَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا الخ (18 جولائی 47ء) شرفیہ قولہ کچھوا حلال ہے۔ الخ لم یری الحسن بالسلحفاة باسا (صحیح بخاری ج2 ص 828)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 133