کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 52
(239) ابرؤ وں کے بالوں کو چھوٹا کر نا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر ابروؤں کے بال بہت گھنے ہو ں  ہوں تو کیا عورتوں سے  مشابہت  یا اللہ تعالیٰ  کی بنا ئی ہو ئی صورت  میں تبدیلی  کے ارادہ کے بغیر ہی انہیں کترانا جا ئز ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میری رائے  میں  ان با لوں کو  چننا یا کترنا یا کا ٹنا جا ئز نہیں  کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں  جما ل  و زینت  اورآنکھ  کی حما یت وصیا نت (حفا ظت ) کے لئے پیدا  فر ما یا ہے مر د  یا عورت  اگر  ان با لوں  کو زائل  کر ے تو یہ اللہ تعا لیٰ کی بنائی ہو ئی   صورت  کو بدلنے  والی با ت ہے  چو نکہ ایسا  اکثر عورتیں کر تی ہیں  اس لئے ان پر اس کی وجہ سے حدیث میں لعنت واردہوئی ہے ۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج1 ص38