کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 51
(238) داڑھی کو کا لا کر نا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
داڑھی کو کا لے رنگ سے رنگنے اور ایسا کر نے والے کے با رے میں کیا حکم ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
سفید با لوں کو خوا ہ وہ سر میں ہو ں یا داڑھی میں کا لے رنگ سے رنگنا جا ئز نہیں ہے کیو نکہ صحیح حدیث سے یہ ثا بت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فر ما یا ہے کا لے کے علا وہ دیگر رنگوں مثلا ً سرخ اور پیلے سے رنگنا جا ئز ہے مہند ی اور وسمہ ملا کر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا تھا کہ :
غیروا ہذا بشی واجتنبوا السواد (صحیح مسلم)
"ان سفید با لوں کے رنگ کو بدل دو اور انہیں (حضرت ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ) سیا ہی کے استعمال سے بچاؤ ۔"نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ:
ان الیہود والنصاری لا یصبغون فخالفوہم (صحیح مسلم)
"یہود و نصا ری اپنے با لوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخا لفت کر و ۔"
ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج1 ص38