کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 508
(518) ریڈیو سے عورتوں کی آواز سننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیو سے  عورتوں کی آواز سننے کے بارے میں کیا حکم ہے 'جب کہ اس پروگرام کے سننے سے کوئی  دینی یا اخلاقی  فائدہ  حاصل  کرنا مقصود ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر فتنہ  کا ڈر  نہ ہو تو  کوئی حرج نہیں اور اگر  فتنہ کا ڈر  ہو تو پھر  سننا جائز نہیں بلکہ اس  سے فوراً  رک جانا چاہیے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص392