کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 503
(257) ٹیلی ویژن پر فنکار کا بوسہ لینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں نے چھپ کر اپنی بیوی کو دیکھا کہ وہ ٹیلی ویژن کی سکرین پر ایک فنکار کی تصویر کو بوسہ دے رہی ہے، اس منظر نے مجھے غضبناک کر دیا اور میں نے اس وقت سے اسے چھوڑ رکھا ہے امید ہے مجھے اس کی اس حرکت اور میں نے اسے جو چھوڑ رکھا ہے اس کے بارے میں حکم شریعت سے آگاہ فرمائیں، نیز رہنمائی فرمائیں گے کہ اس صورتحال میں اس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے جبکہ مجھے یہ بدگمانی یہ ہے کہ ممکن ہے کہ وہ کسی وقت میری خیانت کرے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بے شک اسباب فتنہ کے سامنے عورت میں برداشت اور صبر بہت کم ہوتا ہے ا ور اس میں بھی کوشک نہیں کہ مردوں کی تصویروں کو دیکھنا اور گلوکاروں اور فنکاروں کی آوازوں کو سننا مردوں اور عورتوں کے لئے فتنہ کا ایک بہت بڑا سبب ہے لہٰذا ہم آپ کو نصیحت کریں گے کہ اپنی بیوی کے معاملہ میں غیرت کا ثبوت دیں۔، اسے فتنہ و فساد کے اسباب سے بچائیں اور گھر میں فحش رسالوں میں شائع ہونے والی فتنہ انگیز تصویروں اور شرارتوں سے بھری ہوئی فلمیں نہ لائیں اسے ایسے مردوں کی تصویروں دیکھنے سے منع کریں کہ جن کی صورت یا آواز کی خوبصورتی کی وجہ سے فتنہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو، مذدکورہ حالات میں عورت سے ترک تعلق غیرت کی علامت ہے لیکن آپ اسے ترک تعلق کا سبب بھی بتا دیں اور یہ یقین حاصل کر لیں کہ آئندہ وہ مردوں کی طرف دیکھ کر لطف اندوز نہیں ہو گی بلکہ اپنی نظر کو وہ اپنے شوہر پر ہی مرکوز رکھے گی اور آپ بھی اپنی نظر کو اپنی بیوی تک ہی محدود رکھیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص249