کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 484
(104) کیا والدہ کا چچا زاد محرم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں اپنی والدہ کے چچازاد کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ میرا محرم ہے کہ نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کی والدہ کا چچازاد آپ کی والدہ کا بھی محرم نہیں چہ جائیکہ وہ آپ کا محرم بنے،آپ کے لیے اس سے شادی کرناجائز ہے اور آپ اس پر حرام نہیں۔محرم کی شروط میں یہ شامل ہے کہ وہ آ پ پر ابدی طور پر حرام ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ نکاح و طلاق ص165