کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 427
کیا مرد کے لئے ٹیلی ویژن اور سینماکی اداکاراوں کی طرف دیکھنا۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مردوں کے لئے ان اداکارہ اورگلوکارہ عورتوں کے چہروں اورجسموں کی طرف دیکھنے کا کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یاسینمایا ویڈیوپر نظر آتی ہیں یا جن کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوتی ہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان کی طرف دیکھنا حرام ہے کیونکہ ان تصویروں کی وجہ سے بھی آدمی ان کے فتنہ میں مبتلا ہوجاتا ہےاورسورہ نورکی حسب ذیل آیت کریمہ میں ارشادربانی ہے: ﴿قُل لِّلْمُؤْمِنِینَ یَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِ‌ہِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُ‌وجَہُمْ ۚ ذَٰلِکَ أَزْکَیٰ لَہُمْ ۗ إِنَّ اللَّـہَ خَبِیرٌ‌ بِمَا یَصْنَعُونَ﴾ (النور۳۰/۲۴) ‘‘ (اےپیغمبر!) مومن مردوں سےکہہ دوکہ اپنی نظریں نیچی رکھاکریں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں،یہ ان کےلئےبڑی پاکیزگی کی بات ہے (اور) جوکام یہ لوگ کرتےہیں،اللہ ان سےخبردارہے۔’’ یہ حکم سب عورتوں کے لئے عام ہے خواہ ان کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوں یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر نظر آئیں۔    مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 369