کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 41
زلزلے کی دعا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
زلزلے کے وقت کون سی دعا پڑھنی چاہئے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
زلزلے کے وقت کوئی مخصوص دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صراحت کے ساتھ ثابت نہیں ہے ۔البتہ خیر وبھلائی کی تمام دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں۔
زلزلہ اللہ کے عذاب میں سے ایک عذاب ہے،زلزلہ کے وقت تضرع ،خشوع و خضوع کے ساتھ کثرت سے توبہ واستغفار دعا اور صدقہ کر نا چاہئے اور قرآن وسنت سے ثابت دعائیں پڑھنی چاہئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمبلاؤں و آفات سے حفاظت کے لئے صبح وشام یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
« اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَةِ اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِی دِینِی وَدُنْیَایَ وَأَہْلِی وَمَالِی اللَّہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِی وَآمِنْ رَوْعَاتِی اللَّہُمَّ احْفَظْنِی مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِی وَعَنْ یَمِینِی وَعَنْ شِمَالِی وَمِنْ فَوْقِی وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِکَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِی » ( سنن أبوداود : 5074 ، الأدب ، سنن إبن ماجة : 3871 ، الدعاء ، مسند أحمد : 2/25 )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ