کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 392
جنات سے زنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ!  اگر کسی عورت سے جنات نے زنا کیا تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گی۔؟  وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!! پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کا وقوع تقریبا ناممکن ہے ۔اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوتا بھی ہے تو اس میں عورت کی مرضی اور عدم مرضی کا اعتبار ہوگا۔اگر یہ زنا عورت کے رضا اور مرضی سے واقع ہوا ہو تو اس سے عورت بھی گناہ گار ہوگی،اور اگر جنات نے زبر دستی ایسا کیا ہو اور اس میں عورت کی مرضی یا اختیار شامل نہ ہو تو امید ہے کہ وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو گی۔اور اسے گناہ نہیں ہوگا۔اور اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہو گا کیوں کہ یہ مسئلہ انسان کے بس سے باہر ہے ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی