کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 362
(534) فحش مجلات کو پڑھنے کے بارے میں حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ان عورتوں کے بارے میں کیا حکم ہے ،جو فحش مجلات وجرائد کا مطالعہ کریں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہر انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت یہ حرام ہے کہ وہ ضلالت و بدعت پہ مبنی ایسی کتب اور مجلا ت کو پڑھے،جو خرافات کو شائع کر رہے ہوں،جھوٹے دعوے کرتے ہوں جو اخلاق کریمانہ سے انحراف کی دعوت دیتے ہوں،البتہ اس شخص کے لیے انہیں پڑھنا جائز ہے،جو ان کے الحاف اور انحراف کی تردید کرے ،ان کے شائع کرنے والوں کو نصیحت کرے،ان کے اس طرز عمل کی مذمت کرے اور لوگوں کو بھی ان کے شر سے ڈرائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص409