کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 346
(160) دیوث وہ ہے جو اپنی اہلیہ کی فحاشی پر راضی ہو السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا دیوث وہ ہے جو خلوت میں اپنی بیوی کے ساتھ گزرے ہوئے حالات و واقعات کو بیان کرے یا دین حنیف کی نظر میں صحیح معنوں میں دیوث کون ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دیوث وہ ہے جو اپنی بیوی کے بدکاری کرنے پر راضی ہو اور اسے زنا سے نہ روکے اور اس بات پر بے غیرتی اور بے ایمانی کی وجہ سے ناراض نہ ہو اور جو شخص اسے منع کرے اور فحاشی سے روکے تو وہ دیوث نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص134