کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 345
(141) عورتوں کے فتنے سے بچنے کا طریقہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں انیس برس کا ایک غیر شادی شدہ نوجوان اور ایک عورت کے حسن و جما ل سے بہت متاثر ہوں، مجھے کیا کرنا چاہیے، جس سے میں اس عورت سے دور ہو جاؤں جس کے بارے میں ہر وقت سوچتا رہتا ہوں اور جو بری طرح میرے اعصاب پر سوار ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! عورتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی نگاہ نیچی رکھیں۔ان کے بارے میں سوچنا ختم کر دیں اور یہ یاد کریں کہ عفت و پاکدامنی اختیار کرنے والوں اور حرام سے بچنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے کیا کچھ تیار فرما رکھا ہے ، جلد شادی کے لئے بھی کوشش کریں کیونکہ اس سے بھی نظریں نیچی ہوں گی، شرم گاہ کی حفاظت ہو گی اور عورتوں کے بارے میں سوچ و بچار ختم ہو کر آپ کی توجہ حلال اور مباح تک محدود ہو جائے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص121