کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 32
اصلاح معاشرہ کھانے میں مکھی گر جانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ  کھانے پینے کی چیز میں اگر مکھی گر جائے تو کیا کیا جائے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کسی ایک کے برتن میں ذباب (مکھی)گر جائے تو وہ اسے اس میں غوطہ دے کر پھینک دے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسری میں شفا ہے۔ بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنا بیماری والا پر پہلے مارتی ہے۔ ھذا   ما عندی  واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ