کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 289
(472) جو شخص برا خواب دیکھے تو وہ کیا کرے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرا ایک  چچا تھا جو اپنی زندگی میں مجھے ناپسند کرتا تھا'وہ مجھے وہ مجھے برداشت نہیں کرتا اور مارتا تھا'اب وہ فوت ہوگیا ہے اور ان دنوں میں نے بہت برے خواب دیکھے ہیں۔میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ  وہ مجھے اور میری چھوٹی  بچی کو پکڑنا چاہتا ہے ۔لیکن میں بھاگ جاتا ہوں اور وہ مجھے نہیں پکڑسکتا'امید ہے کہ راہنمائی  فرمائیں گے  تاکہ میری پریشانی دور  دور ہوجائے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ برے اور ڈراؤنے خواب  شیطان کی  طرف سے ہوتے ہیں۔اگر کوئی مسلمان برا خواب دیکھے تو اسے چاہیے کہ  وہ اپنی  بائیں جانب  تین بار تھوک  لے اور تین بار شیطان سے اور اس برے  خواب سے جو اس نے  دیکھا ہو اللہ  تعالیٰ کی پناہ مانگے  اور پھر کروٹ بدل  کر لیٹ جائے 'اس سے یہ خواب کوئی نقصان  نہیں پہنچائے گا۔ہاں اس خواب کے بارے میں وہ کسی کو بتائے بھی نہیں کیونکہ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :"اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے  اور برا کواب شیطان کی طرف سے لہذا جب کوئی ناپسندیدیہ  خواب دیکھے  تو اسے چاہیے کہ  اپنی بائیں جانب  تین بار تھوک دے 'شیطان   اور برے خواب سے  اللہ تعالیٰ سے  پناہ مانگے  اور پھر کروٹ  بدل کر لیٹ جائے 'اس سے یہ خواب اسے کوئی نقصان  نہیں پہنچائے گا اور اس  کے بارے میں وہ کسی  کو بتائے بھی نہیں اور اگر  کوئی اچھا خواب دیکھے  تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے  اور جس سے محبت کرتا ہے اس کو بتادے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص360