کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 284
ہمارے پاس ایک خوبصورت طویل جسم والا آدمی آیا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بصد ادب گزارش ہے کہ اس سے قبل آپ سے خواب کی تعبیر پوچھی تھی جو کہ الحمد ﷲ صحیح ثابت ہوئی ہے ۔ اللہ نے بیٹا عطا کیا تھا ۔اور اب حضرت والد محترم کو خواب میں حضرت نوح جواب کی زیارت ہوئی ہے کہ ’’میں اور ہمارے استاد مکرم مولانا عبدالرحمن سیکرٹری حافظ آباد والے حافظ آباد میں تشریف فرما ہیں ۔ ہمارے پاس ایک خوبصورت طویل جسم والا آدمی آیا ہے ۔ اور استاد مکرم نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ یہ شخص کون ہے ۔ تو میں نے کہا یہ حضرت نوح جواب ہیں تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ۔ کہ واقعی یہ حضرت نوح جواب ہیں‘‘اس کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے ۔ قرآن حدیث کی رو سے واضح فرما کر عنداللہ اور عندنا مشکور ہوں ۔  حافظ محمد ادریس گوہڑوی نوشہرہ ورکاں26/8/98 الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کے والد گرامی حفظہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو ئی اہم دینی کام کر رہے ہیں یا کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں اس میں کچھ اپنوں اور کچھ بیگانوں کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں یا ڈالی جائیں  گی آخر کامیابی وکامرانی جناب کے والد گرامی اور ان کے ساتھیوں کو ہی حاصل ہو گی ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ ۔ واللہ اعلم    ۱۹/۵/۱۴۱۹ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 558