کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 279
میں بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہا ہوں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل میں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ میں بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہا ہوں اور یہی ایک ہی خواب تقریباً پانچ دفعہ نظر آیا۔      (روح الأمین ،  بلتستانی ) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کے خواب کی تعبیر ناقص علم کے مطابق یہ کہ اللہ تعالیٰ عنقریب یا عن بعید آپ کو بیت اللہ الحرام کی زیارت سے مشرف فرما ئےگا عمرہ کی صورت ہو یا حج کی صورت میں ۔ ان شاء اللہ الحنان۔ لہٰذا آپ ابھی سے کوشش شروع کر دیں۔ ورنہ اللہ تعالیٰ کسی عظیم نیکی سے آپ کو سرفراز فرمائےگا۔ ان شاء اللہ الرحمن                                                                                              ۳، ۶، ۱۴۲۳ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 824