کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 269
بھی وہ اچھے صحت مند اور سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرے والد فوت ہو گئے ہیں ، وہ خواب میں اس طرح نظر آئے کہ وہ اپنی پوتی کو گود میں اُٹھائے بیٹھے ہیں اور انگوٹھے کے ساتھ والی اُنگلی شہادت والی اُنگلی سے دودھ نکل رہا ہے۔ ۲۔ کبھی وہ خواب میں بیمار نظر آتے ہیں۔ ۳۔ کبھی وہ اچھے صحت مند اور سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔      (سجاد الرحمن شاکر) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اشارہ ہے وہ عالم برزخ میں خوش و خرم ہیں ۔ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ ۲۔  اشارہ ہے کہ وہ تندرست و با عافیت ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ ۳۔اشارہ ہے ان کا انجام بہت اچھا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 817