کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 265
ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
خواب یہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے میر ے ساتھ چمٹ جاتا ہے اور کاٹنے کی کوشش کرتا ہے ، میرے ہاتھ میں اُسترا ہے اور میں اس کے گلے پر چلا دیتا ہوں اور وہ یک دم زمین پر گر جاتا ہے۔
استاذ محترم! اس سے پہلے دو تین بار یہ کتا میں نے خواب میں دیکھا تھا مجھے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں بچ جاتا ہوں۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
آپ کو اللہ تعالیٰ نے کسی گندے اعتقاد ، قول ، عمل یا معاملے سے بچا لیا ہے یا بچا لے گا ۔ ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے آپ وفاء کا خون کر رہے ہوں یا آیندہ کریں۔ ۱۰، ۴، ۱۴۲۴ھ
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 02 ص 815