کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 206
(07)چاند ایک ہے یا زیادہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک مولوی صاحب نے کہا ہے کہ موجودہ چاند اس آسمان دنیا پر ہےمگراس قسم کے دوسرے چاند دیگر آسمانوں پر بھی ہیں اورہر کسی آسمان پر الگ الگ چاند ہے اوردعویٰ کرتا ہے کہ یہ حقیقت میں قرآن وحدیث سے ثابت کرووں گایہ دعوی ٰاپنے اندر کتنی صداقت رکھتی ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ دعوی بھی بالکل باطل ہے مدعی کو قرآن وصحیح حدیث (جومتصل سند کے ساتھ مروی ہو)سے اس دعوی کو ثابت کرنا چاہیے وگرنہ اپنے دعوے سےرجوع کرے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ راشدیہ
صفحہ نمبر 77