کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 2006
بینکوں کے حصص کی خریداری
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا سعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں مثلا سعودی امریکی بینک، سعودی کمرشل بینک وغیرہ کے حصص کو خریدناجائز ہے جنہوں نے آج کل فروخت کے لیے اپنے حصص پیش کئے ہیں، رہنمائی فرمائیں، جزاکم اللہ عنا الف خیر؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
سودی بینکوں کے حصص کو خریدنا اور بینکوں وغیرہ کے ساتھ سودی معاملات کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ گناہ اور ظلم کی باتوں میں تعاون ہے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ وَالتَّقویٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدوٰنِ...٢﴾.... سورة المائدة
"اور نیکی اور پیرہیز گاری کے کاموں میں تم ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج2 ص517
محدث فتویٰ