کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1958
(408) عورت کا ملازمت کرنا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
عورت کی ملا زمت دور حاضر میں کیسی ہے جب کہ پر فتن دور ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اسلام میں عورت کو چونکہ کسب حلال کی اجا زت ہے بنا ء بریں اگر اس کو اسلا می حدود میں رہتے ہوئے جملہ تحفظات میسر آجا ئیں تو ملازمت میں کو ئی حرج نہیں ۔باقی فتنے تو قریباً بعد کے ہر دور میں متنوع شکل میں مو جو د ہیں ان کا توڑ صرف اسلامی تعلیما ت کو مضبوطی سے تمسک کرنے میں ہی ممکن ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص709
محدث فتویٰ