کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1885
(236) سودی رقم غربا کو دینا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میں نے الحمد اللہ اتنی تعلیم کے با و جو د بینک کی نو کر ی نہیں کی اور جنرل ضیاء شہید کے دور تک کرنٹ اکا ؤنٹ (جا ری حسا ب ) میں ہی رقم اور تنخواہ جمع کرا تا تھا کیو نکہ اس اکا ؤنٹ پر سود نہیں لگتا لیکن جنرل صاحب نے بغیر سود کے منافع نقصان پر مبنی۔(bls aic)شروع کئے جن پر منا فع یا سود واقعی شروع سال میں متعین نہیں ہو تا اور ان سے ہر نصا ب کے اوپر ہو نے پر زکو ۃ بھی کٹتی ہے لہذا میں نے بچت کے حسا ب (سیو نگ اکاؤنٹ ) میں جمع کرا نے شروع کر دئیے اور دل میں کہا کہ اب یہ حکو مت کی ذمہ داری ہے لیکن اب مجھے سخت کرا ہت ہو رہی ہے کہ کیا سا بقہ کی معا فی اور آئندہ کی تلا فی ممکن ہے ؟ میں اکثر سودی رقم غر با کو دے دیتا ہو ں ۔
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
جنرل ضیاء الحق کے عہد سے لے کر آج تک سودی معیشت کی اصلاح نہیں ہو سکی جو قابل افسوس ہے اس زما نے میں صرف کھا تے میں نفع نقصان کا لفظ استعما ل ہو تا تھا در حقیقت شر ح منا فع متعین تھی
اس زمانے میں مجھے یہ با ت بڑ ے قر یب سے پر کھنے کا مو قع ملا تھا واقعۃ معا ملہ اسی طرح تھا سیو نگ اکا ؤنٹ میں لا زما ً سود لگتا ہے آپ اسے فوراً تبدیل کر لیں ۔اور سابقہ کو تا ہی کی اللہ کے حضور معا فی کی در خواست کر یں ہو سکے تو کرنٹ اکا ؤنٹ سے بھی بچا ؤ کی کو ئی صورت اختیار کر یں کیو نکہ یہ بھی گناہ پر تعاون کی ایک شکل ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص550
محدث فتویٰ