کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1815
سودی تسکات لکھنے کے بارے میں
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سودی تسکات لکھنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے اور ان کی لکھائی لینا جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
حدیث شریف میں ممانعت ہے، (۱۲اپریل ۳۲ء)
حدیث شریف یہ ہے ،
عن جابر قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلم اکل الربا موکلہ و کاتبہ وشاہدیہ و قال ہم سواءرواہ مسلم، (مشکوةشریف جلد اول ص ۳۴۴)
یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے اور اس کے لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے سب پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ گناہ میں یہ سب برابر ہیں،
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 429
محدث فتویٰ