کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1798
ڈاک خانہ میں روپیہ جمع کرنا اور بنک کے سود لینا ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ڈاک خانہ میں روپیہ جمع کرنے اور بنک کے سود کو لے کر اپنے مصرف میں لانا درست ہے یا نہیں۔ اور اس سے انکم ٹیکس دے سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ڈاک خانہ اور سرکاری بنک کا انٹر سٹ انکم ٹیکس دے سکتا ہے۔ (4 دسمبر 1931ء(   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 117 محدث فتویٰ