کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 173
صوفیہ کا بے اصل دعویٰ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ااہل حوال حالت بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کیسے کرتے ہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پاجانے کے بعد کوئی شخص آپ کو دنیا میں نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ممکن ہے۔ جس نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی صحیح صورت میں دیکھا تو اس کا خواب درست ہے کیونکہ شیطان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت اختیار نہیں کرسکتا اور صوفیہ جو حالت بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا دعویٰ کرتے ہیں یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1