کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1720
اگر کسی شخص پرکسی کا کچھ روپیہ ... قرض ہے۔مر گیا یا لاپتہ ہے...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر کسی شخص پرکسی کا کچھ روپیہ بطور قرض واجب ہو۔اور وہ شخص کا روپیہ قرض ہے۔مر گیا یا لاپتہ ہے۔کیا وہ شخص دیندار اس روپے کو خیرات کر دے تاکہ اس کا مواخذہ ہو یا کیا کرے کیونکہ قرض خواہ کے وارثوں کا بھی پتہ نہیں اور کافر کی طرف سے خیرات قبو ل نہ ہوگی۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میرے خیال میں یہ نقطہ گری پڑی چیز کے حکم میں جس کی بابت حکم ہے۔کہ ایک سال تک مالک کا انتظار کرے۔ازاں بعد استعمال کر کے اصل مالک کا انتظار کرے۔ آئے تو دیدے ورنہ  نیت ادا کی  رکھے۔اور بس(18 ربیع الثانی س41ھ) (فتاوی ثنائیہ جلد2 صفحہ 405) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 115 محدث فتویٰ