کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1665
ایک شخص معازف و مزامیر کے پرزے بیچتا ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص معازف و مزامیر کے پرزے بیچتا ہے۔آیا یہ بیع شرع جائز ہے یا حرام؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! معازف و مزامیر چوں کہ خود جائز نہیں جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔کہ مجھے ان کے توڑنے کا حکم ہے۔اس لئے ان کی بیع و شرع بھی جائز نہیں۔ (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ453) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 87 محدث فتویٰ