کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1663
زید نے بکر کو ر وپیہ دیا۔کہ اس سے تم تجارت کرو...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے بکر کو ر وپیہ دیا۔کہ اس سے تم تجارت کرو۔ایک مہینہ تک اس روپیہ سے جس قدر مال خریدو گے۔اس کو اسی مہینے میں فروخت کر دینا۔مگر ایک مہینے میں سب کارروائی کر لینا دوسرے مہینے میں بھی اسی طرح کرنا۔غرض ہر ماہ یہ سلسلہ جاری رہا۔پس ایسی تجارت جائز ہے۔یا کہ نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جائز ہے مالک کو ہرایک جائز شرط لگانے کا اختیار ہے۔گماشتہ کو منظور نہ ہو نا مانے۔ (فتاوی ثنائیہ جد 2 ص 452)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 86 محدث فتویٰ