کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1633
سود کے پیسے سے زراعت کی زمین لینا جائز ہے یانہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سود کے پیسے سے زراعت کی زمین لینا جائز ہے یانہیں؟اور زراعت کی پیداوار جائز ہے یا نہیں۔اور پیداوار کے پیسے سے صدقہ وغیرہ کرنے سے ثواب ہوگا کہ نہیں۔قرآن و حدیث سے ثابت کریں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سود حرام ہے جو خریدا جائے گا۔وہ بھی حرام ہوگا۔اللہ اعلم (فتاویٰ ثنائیہ۔جلد٢۔ص ٢١٩) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 60 محدث فتویٰ